پولیس کے درج کیے جعلی مقدمات پر کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر تشویش ہے: ڈاکٹر رحیق عباسی

مورخہ: 15 مئی 2015ء

سزاؤں کے خلاف عدالت سے رجوع اور کارکنوں کو انصاف دلانے کیلئے آخری حد تک جائینگے
ن لیگ کے لیڈر انتقامی کارروائیوں کی بدترین مثال قائم کر رہے ہیں، مظالم کا حساب لینگے

لاہور (15 مئی 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے بھکر میں دہشتگردی کی عدالتوں کی طرف سے کارکنوں کو ملنے والی سزاؤں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے درج کئے گئے جعلی مقدمات پر کارکنوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں، اسکے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرینگے، دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز سے استدعا ہے کہ وہ پولیس کی معیت میں درج کئے گئے جھوٹے مقدمات اور پولیس کی جھوٹی گواہیوں کو اہمیت نہ دیں، ظلم بھی ہمارے ساتھ ہوا اور سزائیں بھی ہمیں مل رہیں ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر انتقامی کاررائیوں کی بدترین مثالیں قائم کررہے ہیں اور فرعون بنے بیٹھے ہیں، جھوٹے مقدمات اور سزائیں ہمیں ہمارے مشن سے پیچھے ہٹا سکتی ہیں اور نہ ہی ان ہتھکنڈوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے’’ مقتدر قاتلوں‘‘ کو کوئی فائدہ ہوگا۔

پاکستان عوامی تحریک کے کارکن بے گناہ ہیں، انہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔ ہمارے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کارکنان کی بے گناہی ثابت کرنے اور انصاف کے حصول کیلئے آخری حد تک جائینگے۔ بے گناہ اور معصوم کارکنان کو سزائیں سنائی جارہی ہیں جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور شہدائے بھکر کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، ان ظالموں کو سزائیں کب سنائی جائینگی؟

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top